آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی افغانستان میں کامیاب فضائی کارروائیاں، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک افواج کے آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں فضائی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی قندھار میں فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ نظام تباہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 مارچ کی شب پاک افواج نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران کابل میں 2 مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

فضائی حملے کے بعد سیکنڈری دھماکوں سے بلند ہونے والے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ایک بڑا گولہ بارود کا ذخیرہ تھا۔

ذرائع نے کہاکہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا یہ دعویٰ کہ حملوں میں کسی منشیات کے علاج کے اسپتال کو نشانہ بنایا گیا، مضحکہ خیز ہے۔

ننگرہار میں بھی کارروائی کے دوران پاک افواج نے 4 مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس دوران ملٹری تنصیبات سے منسلک لاجسٹک انفرااسٹرکچر، ایمونیشن اور ٹیکنیکل سامان کو بھی تباہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواج پاکستان کو خراج تحسین

افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پی ایس ایل 11: ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستیں، شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

ویڈیو

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

ٹرمپ کا رونا دھونا شروع، پہلے بھڑکیں اب منتیں، نیتن یاہو ہلاک؟ جنید صفدر کا ہنی مون

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب