کراچی: ایف آئی اے کی بی آئی ایس پی کے دفتر پر کارروائی، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کراچی میں ملیر اور کورنگی کے دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم ریکارڈ قبضے میں لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی پروگرام میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ برآمد شدہ اشیا میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دستاویزات شامل ہیں جبکہ غیر قانونی کٹوتیوں سے متعلق چھپائی گئی شکایات بھی ریکارڈ میں ملیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید کہاکہ کچھ مستحقین کے وفات کے سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لیے گئے، اور ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک منظم گروہ مستحقین کے حق کا استحصال کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی آئی ایس پی میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آتی رہی ہیں، جہاں سرکاری ملازمین مستحقین کا فنڈز حاصل کرتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں