افغانستان میں کسی اسپتال کو نشانہ نہیں بنایا گیا، پاکستان نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے اس دعوے میں کوئی حقیقت نہیں کہ افواج پاکستان نے کارروائی کے دوران اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔

وزارت اطلاعات نے طالبان نے طالبان ترجمان کے دعوے کو جھوٹا اور عوام کو گمراہ کرنے والا قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق 16 مارچ کی شب پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کی۔

بیان کے مطابق کارروائی اس جگہ پر کی گئی جہاں ان کے عسکری ٹھکانے، تکنیکی سازوسامان اور گولہ بارود کے ذخائر شامل تھے، جو پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے تھے۔ کارروائی کے بعد ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے نے بھی اس جھوٹے دعوے کا پول کھول دیا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارروائیاں بالکل درست اور ہدف کے مطابق کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کا غیر ضروری نقصان نہ ہو۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مبینہ دعوے میں دہشتگرد مراکز کو منشیات کے علاج کے ادارے کے طور پر پیش کرکے عوامی جذبات ابھارنے کی کوشش کی گئی، تاکہ سرحد پار دہشتگردی کے لیے کی جانے والی غیر قانونی حمایت کو چھپایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان کشیدگی: پاکستان کی فوجی طاقت کے مقابلے میں کابل کے پاس کونسے آپشنز باقی ہیں؟

واضح رہے کہ افواج پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، اور اب تک سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری