معروف بھارتی اسکرین رائٹر سلیم خان، جنہیں ایک مہینہ قبل طبیعت خراب ہونے کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اب ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا رہا ہے۔ 90 سالہ سلیم خان پچھلے ماہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج تھے۔
سلیم خان کے دماغ میں ہلکی خونریزی کے بعد اینجیوگرافی کی گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہے اور وہ وینٹی لیٹر سے بھی ہٹائے جائیں گے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ عمر کے پیشِ نظر صحت یابی میں وقت لگ رہا ہے، لیکن مجموعی طور پر وہ مستحکم اور بہتر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلیم خان آئی سی یو میں منتقل، سلمان خان اور دیگر خاندان اسپتال پہنچ گیا
سلیم خان کے بیٹے سلمان، ارباز اور سہیل خان، اور دوست جاوید اختر بھی ہسپتال میں ان سے ملنے آئے۔ بالی وڈ کے دیگر فنکار شاہ رخ خان اور عامر خان نے بھی ملاقات کی۔
سلیم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے ممتاز مصنفین میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر 1970 اور 80 کی دہائی میں کئی یادگار فلموں کی کہانیاں تحریر کیں جن میں زنجیر، دیوار اور ڈان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا، سلیم خان
ان فلموں نے بھارتی سینما میں ایک نئے رجحان کو جنم دیا اور متعدد اداکاروں کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ سلیم خان کی صحت سے متعلق مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ مداح ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔














