رومانس کے بادشاہ ایک بار پھر اپنی پہچان واپس حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہرون گلوبل رِچ لسٹ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پھر امیر ترین افراد میں شامل
حالیہ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی اگلی بڑی فلم کنگ کے بعد دوبارہ رومانوی فلموں کی طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں
انہیں ایک بڑے بجٹ کی روایتی انداز کی، پختہ عمر کی رومانوی ڈرامہ فلم کی پیشکش کی گئی ہے۔
یہ ان کے ماضی کے کرداروں کی نقل نہیں ہوگی بلکہ ایک ایسی کہانی ہے جو عمر کے مطابق ہے جس میں محبت کو ایک زیادہ سنجیدہ اور گہرے جذباتی انداز میں پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم انہیں رومانس کے حقیقی نمائندے کے طور پر پیش کرے گی۔
مزید پڑھیے: بالی ووڈ فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ نادیہ جمیل نے بتادیا
شاہ رخ خان کو حال ہی میں ہدایتکارہ فرح خان کی فلم کی پیشکش بھی ہوئی تھی اور وہ اس کی کہانی سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ جون تک اپنے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
شاہ رخ خان دونوں منصوبوں، فرح خان کی ہدایت کاری اور اس نئی رومانوی فلم کے حوالے سے یکساں طور پر پرجوش ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ عرصے میں مسلسل ایکشن فلموں میں کام کرنے کے بعد شاہ رخ خان اب ایسے کرداروں کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں جو جسمانی طور پر زیادہ مشکل نہ ہوں۔
مسلسل ایکشن فلمیں کرنے کے بعد شاہ رخ خان اب طبی مشورے اور گزشتہ برسوں میں آنے والی معمولی انجریز کے باعث جسمانی طور پر مشکل کرداروں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان و اہلیہ گوری کی محبت کی کہانی میں اداکارہ نیلم کا دلچسپ کردار
فی الحال شاہ رخ خان فلم کنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کی بیٹی سہانا خان، دیپیکا پڈوکون، انیل کپور اور ابھیشیک بچن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم 24 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔














