ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کے گروپس کا اعلان منگل کو نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں کیا گیا۔
مردوں کے مقابلوں میں گروپ ڈی میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور ویلز شامل ہیں، جس کے باعث اس گروپ کے مقابلے انتہائی دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی
خواتین کے مقابلوں میں بھارتی ٹیم بھی گروپ ڈی میں شامل ہے جہاں اسے چین، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا سامنا کرنا ہوگا۔
مردوں کے دیگر گروپس میں گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں، گروپ بیمیں بیلجیم، جرمنی، فرانس اور ملائیشیا جبکہ گروپ سی میں آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
خواتین کے مقابلوں میں گروپ اے میں نیدرلینڈز، آسٹریلیا، چلی اور جاپان، گروپ بی میں ارجنٹینا، جرمنی، امریکا اور اسکاٹ لینڈ جبکہ گروپ سی میں بیلجیم، اسپین، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
ہاکی ورلڈ کپ 2026 نیدرلینڈز اور بیلجیم میں 15 اگست سے 30 اگست تک کھیلا جائے گا، جبکہ مکمل میچ شیڈول 18 مارچ 2026 کو جاری کیا جائے گا۔














