حرمین شریفین میں امسال عبادت گزاروں کو کونسی شاندار سہولیات فراہم کی جارہی ہیں؟

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے تو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود حکام زائرین اور عبادت گزاروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایمبولینس سروس اور فوری طبی امداد کا نظام فعال

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مسجد الحرام اور مکہ کے مرکزی علاقوں میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی جانب سے ایمبولینس سروس کو ایک جامع طبی نظام کے تحت فعال رکھا گیا ہے، تاکہ ضرورت مند افراد کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔

طبی ٹیمیں پیدل گشت کر رہی ہیں جبکہ رش والے مقامات تک فوری رسائی کے لیے ہلکی پھلکی ایمبولینسز بھی تعینات کی گئی ہیں۔

اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی سخت، چیک پوسٹس میں اضافہ

رپورٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی کی خصوصی فورسز نے رمضان کے آخری ایام میں مکہ اور مدینہ جانے والے اہم راستوں پر اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

اس میں چیک پوسٹس کا قیام اور ریاض سے طائف جانے والی مرکزی شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں اضافہ شامل ہے۔

زائرین کے لیے اعلیٰ معیار کی خدمات کا عزم

صحت اور سیکیورٹی ٹیموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ سعودی حکومت عمرہ زائرین کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنے اور ان کے محفوظ و منظم سفر کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

حرمین شریفین میں 10 لاکھ سے زائد قرآن پاک کی تقسیم

خدمات کے تسلسل میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے دونوں مقدس مقامات پر 10 لاکھ سے زائد قرآن پاک کے نسخے تقسیم کیے گئے ہیں۔

ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں تاکہ زائرین اور عبادت گزاروں کو تلاوت اور غور و فکر میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

رمضان کے آخری عشرے میں خصوصی انتظامات

یہ تمام اقدامات ایک جامع نظام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد بالخصوص رمضان المبارک کے آخری عشرے میں آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے