گانے کے فحش الفاظ سے بے خبر تھی، فلم سازوں نے دھوکا دیا، نورا فتیحی کا انکشاف

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے متنازع گانے ’سرکے چنر تیری سرکے‘ سے متعلق جاری تنازع پر باضابطہ مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گانے کے مبینہ فحش بولوں کے بارے میں گمراہ کیا گیا تھا۔

نورا نے اپنے ویڈیو پیغام میں وضاحت کی کہ انہوں نے یہ گانا اس لیے کیا کیونکہ وہ سنجے دت کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ وہ کنڑ زبان نہیں جانتیں اس لیے انہوں نے فلم سازوں پر ترجمے کے لیے انحصار کیا اور جو ترجمہ انہیں بتایا گیا وہ قابلِ اعتراض نہیں لگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

صرف گانے کی لانچ تقریب میں جب انہوں نے اس کے ہندی بول سنے تب انہیں اندازہ ہوا کہ یہ کتنے فحش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے فلم ساز کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ یہ گانا مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ گانا تین سال پہلے کنڑ زبان میں شوٹ کیا تھا جو ایک مختلف انڈسٹری ہے۔ میں نے ہاں اس لیے کی کیونکہ یہ ایک بڑی فلم کا حصہ تھا اور اس میں ایک بڑے آئیکن سنجے دت تھے۔ کون ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرے گا؟ وہ بہت بڑے آئیکن ہیں۔ اور یہ ایک ری میک تھا، کم از کم میں نے یہی سمجھا جیسے ’نائیک نہیں‘ جو ایک بہت مشہور گانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت اور نورا فتیحی کے گانے کے فحش بول، پابندی کے مطالبے کے بعد شاعر کا موقف بھی آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ہندی ورژن کے بول اتنے نامناسب ہوں گے۔ جب میں سیٹ پر شوٹنگ کر رہی تھی میں فلم سازوں پر انحصار کر رہی تھی کہ وہ مجھے گانے کا ترجمہ بتائیں اور اسی پر میں نے اعتماد کیا۔ جب وہ ترجمہ کر رہے تھے کچھ بھی فحش یا نامناسب نہیں لگا۔ لیکن میں کنڑ نہیں سمجھتی اس لیے میں انہی کی بات پر یقین کر رہی تھی۔

نورا نے کہا کہ جو انہوں نے اب کیا ہے ہندی ورژن بنانا اور اس میں ایسے بول شامل کرنا جو بہت نامناسب ہیں اس کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے مجھ سے اجازت بھی نہیں لی۔

یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کی کار کو نشے میں دھت ڈرائیور نے ٹکر مار دی، اداکارہ محفوظ

نورا نے یہ بھی الزام لگایا کہ فلم سازوں نے ان اور سنجے دت کی غیر موزوں اے آئی تصاویر استعمال کیں۔ انہوں نے کہا جب مجھے لانچ ایونٹ میں بلایا گیا میں نے کنڑ ورژن دیکھا جس پر مجھے شدید اعتراض تھا کیونکہ انہوں نے میری منظوری کے بغیر لیرکل ویڈیو بنائی۔ انہوں نے ایسی تصاویر استعمال کیں جو اچھی نہیں تھیں جبکہ سب جانتے ہیں کہ میں اپنی تصاویر کی منظوری دیتی ہوں۔

انہوں نے بغیر اجازت یہ سب جاری کیا۔ پھر انہوں نے میری اور سنجے دت کی اے آئی سے بنائی گئی تصویر بھی بنائی جبکہ میں پہلے ہی اے آئی کے خلاف ہوں، اس لیے میں بہت ناراض تھی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے اس وقت آواز کیوں نہیں اٹھائی، انہوں نے کہا، مجھے ہر حال میں احترام برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ میں میڈیا اور فلم سازوں کے سامنے ہوتی ہوں اس لیے مجھے ایک خاص انداز میں پیش آنا ہوتا ہے۔ لیکن اندرونی طور پر میں بہت الجھن میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برادری سے باہر شادی پر تنازع، یوٹیوبر انوراگ ڈوبھال کے والدین اور بہن بھائیوں پر سنگین الزامات

نورا نے بتایا کہ جب ہندی ورژن چلایا گیا، مجھے فوراً اندازہ ہو گیا کہ مسئلہ ہوگا کیونکہ میں ہندی سمجھتی ہوں۔ میں نے ہدایتکار سے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہوگا اور اس پر شدید ردعمل آئے گا۔ میں نے خود کو اس پروجیکٹ سے الگ کر لیا۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں میں نے اسے پروموٹ نہیں کیا۔ میں نے دوبارہ ہدایتکار کو خبردار کیا کہ میری ساکھ داؤ پر ہے۔

نورا نے کہا کہ چونکہ وہ ’نیپو کڈ‘ نہیں ہیں اور ان کے پاس کوئی طاقتور سپورٹ نہیں، اس لیے وہ زیادہ کچھ نہیں کر سکتیں۔ ’ہمارے پاس کم اختیار ہوتا ہے، کم کنٹرول ہوتا ہے۔ کچھ انڈسٹریز میں وہ ہماری بات نہیں سنتے، پرواہ نہیں کرتے‘۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال میچ میں شرکت کے بعد نورا فتیحی کی اشرف حکیمی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں

نورا نے ناظرین کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے ردعمل کی وجہ سے گانا ہٹا دیا گیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ذمہ داری فنکاروں کی نہیں بلکہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز کی ہے۔ اگر آپ واقعی حل چاہتے ہیں، تو آپ کو مواد بنانے والوں کو جوابدہ ٹھہرانا ہوگا۔ اگر آپ صرف فنکاروں کو نشانہ بنائیں گے تو یہ فائدہ مند نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے پاس ایسے معاملات میں کنٹرول نہیں ہوتا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ آئندہ میں زیادہ محتاط اور سخت رویہ اختیار کروں گی۔ میں اس ردعمل کے لیے شکر گزار ہوں کیونکہ اسی کی وجہ سے یہ گانا ہٹایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار