ڈیجیٹل عیدی یا پھر کیش؛ نوجوان کس کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں؟

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی جہاں خریداری، مٹھائیوں اور نئے کپڑوں کی تیاری عروج پر پہنچ جاتی ہے، وہیں عیدی دینے کی روایت بھی ہر گھر میں خوشیوں کا باعث بنتی ہے۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں عیدی دینے کے طریقے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا عوام ڈیجیٹل عیدی کو ترجیح دے رہے ہیں یا نقد رقم اب بھی پہلی پسند ہے؟

 گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں موبائل بینکنگ، ای-والٹس اور آن لائن ادائیگی کے نظام میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر بڑے شہروں جیسے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں نوجوان نسل ڈیجیٹل عیدی کو نہ صرف قبول کر رہی ہے بلکہ اسے ترجیح بھی دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے پہلی دفعہ 10 روپے عیدی ملی تھی، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر

 اسلام آباد کے رہائشی 24 سالہ فہد رمضان کہتے ہیں کہ اب ہم زیادہ تر عیدی بینک ایپ یا موبائل والٹ کے ذریعے لین دین کرتے ہیں، خاص طور پر جب دوست اور رشتہ دار دوسرے شہروں یا ملکوں میں ہوں۔ یہ بہت آسان اور اور کم وقت میں عیدی پہنچانے والا طریقہ ہے۔

 کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فری لانسر، عائشہ اسلم کا کہنا ہے۔ ڈیجیٹل عیدی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو کیش سنبھالنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور آپ اسے فوراً آن لائن شاپنگ میں استعمال کر سکتے ہیں۔

 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے محمد فیصل جاوید کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں جب پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، تو ہر جگہ جا کر عیدی دینا واقعی مشکل ہو گیا ہے۔ پہلے ہم عید پر رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں جا کر عیدی دیتے تھے، لیکن اب صرف آنے جانے میں ہی کافی خرچہ ہو جاتا ہے۔

میرے خیال میں اب ڈیجیٹل عیدی ہی ایک بہتر اور اسمارٹ حل ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف پیٹرول اور اضافی اخراجات کی بچت ہوتی ہے بلکہ وقت بھی بچ جاتا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ دور بیٹھے اپنے پیاروں کو بھی فوراً عیدی بھیج سکتے ہیں اور خوشیوں میں شریک رہ سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ نوجوانوں میں ڈیجیٹل عیدی کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ان کا ٹیکنالوجی سے جڑا ہونا ہے۔ سوشل میڈیا، آن لائن شاپنگ اور ڈیجیٹل بینکنگ ان کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ زینب اشرف کہتی ہیں ہماری نسل کے لیے ڈیجیٹل پیسے زیادہ کارآمد ہیں۔ ہم انہیں فوراً استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ کیش رکھنا قدر مشکل لگتا ہے۔ کیونکہ آن لائن شاپنگ کی اتنی عادت ہو چکی ہے۔ کہ یہی ترجیحی ہوتی ہے کہ ڈیجیٹل والٹ میں پیسے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹیم میں کون عیدی بانٹتا ہے اور کون نہیں؟

 دوسری جانب دیہی علاقوں اور بڑی عمر کے افراد میں نقد عیدی اب بھی بے حد مقبول ہے۔ ان کے نزدیک عیدی صرف رقم نہیں بلکہ ایک جذباتی اظہار ہے جو ہاتھوں سے دیا جائے تو زیادہ معنی رکھتا ہے۔

 محمد طارق چیمہ 3 بچوں کے والد ہیں۔ جن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بچوں کو ہاتھ میں عیدی دی ہے۔ لفافہ دینا اور بچوں کی خوشی دیکھنا ہی اصل عید ہے۔ موبائل سے پیسے بھیجنے میں وہ بات نہیں۔

ان کے مطابق جب بچوں کو نوٹ ملتے ہیں تو وہ زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل عیدی میں وہ ایکسائٹمنٹ نہیں ہوتی۔

 ماہرین کے مطابق پاکستان میں فِن ٹیک (FinTech) انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان مزید بڑھے گا۔

 ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ عیدی دینے کی روایت صرف مالی لین دین نہیں بلکہ ایک ثقافتی اور جذباتی عمل ہے۔ اسی لیے نقد عیدی کی اہمیت فوری طور پر ختم نہیں ہوگی۔

 سماجی تجزیہ کار ڈاکٹر سعدیہ محمود کے مطابق “ڈیجیٹل عیدی سہولت فراہم کرتی ہے، لیکن نقد عیدی ایک تجربہ ہے۔ خاص طور پر بچوں کے لیے، جو اسے یادگار بناتا ہے۔

ڈیجیٹل عیدی خاص طور پر ان لوگوں کے لیے آسان ہے جو ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں، کیونکہ اس کے ذریعے فوراً رقم منتقل کی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف نقد عیدی کی اپنی ایک جذباتی اور روایتی اہمیت ہے، جس میں دینے اور لینے کا ایک خاص لطف ہوتا ہے۔

مگر کہا جا سکتا ہے کہ جدید سہولیات کے باوجود روایتی طریقے اپنی جگہ برقرار ہیں، اور لوگ اپنی سہولت اور پسند کے مطابق دونوں طریقوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں روپے کی عدم ادائیگی کا تنازع دوبارہ زیرِ بحث

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ