پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے لیے سفری رعایت کم کر دی

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں مالی دباؤ اور وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت صحافیوں کے لیے دی جانے والی سفری رعایت میں کمی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: مہرین جبار کی نئی سیریز ’فرار‘ عید پر ریلیز کے لیے تیار

چیف کمرشل مینیجر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صحافیوں کو دی جانے والی رعایت، جو پہلے 80 فیصد تک تھی، اب 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے۔ یہ رعایت ایک کیلنڈر سال میں 10 سنگل سفر تک دستیاب ہوگی اور تمام کلاسز اور ٹرینوں پر لاگو ہوگی، تاہم گرین لائن، پاک بزنس، شاہ حسین ایکسپریس اور تمام آؤٹ سورس شدہ ٹرینیں اس رعایت سے مستثنیٰ ہیں۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ صحافیوں کی شریک حیات کو دی جانے والی 50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی تمام مستحق افراد کے لیے یکساں سلوک کو یقینی بنانے اور کسی ممکنہ امتیاز کے خاتمے کے لیے ہے۔

 صحافیوں کا ردعمل:

ریلوے بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ 80 فیصد رعایت فوری طور پر بحال کی جائے اور صحافیوں کے اہلِخانہ کے لیے 50 فیصد رعایت دوبارہ نافذ کی جائے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کا ولی عہد کون؟ دنیا کی سب سے بڑی مسجد کا نام کیا ہے؟ وی چیلنج میں لوگوں کے دلچسپ جواب

محمد وسیم، لاہور کے ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر، نے کہا کہ انہیں ہر ہفتے مختلف شہروں میں نیوز سٹوریز کے لیے سفر کرنا پڑتا ہے اور اس فیصلے سے ان کا کام متاثر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید پر اپنے آبائی علاقے کا سفر کرنے میں رعایت نہ ملنے سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہوں گے کیونکہ ان کے نیوز چینل نے عید کے موقع پر بھی تنخواہ ادا نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp