آئی جی اسلام آباد کی شہدا کی فیملیز کے ساتھ عید، پولیس لائنز میں پر وقار اجتماع

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر شہدا کی فیملیز کے ساتھ منائی اور ان کے ساتھ خصوصی وقت گزارا۔

پولیس لائنز ہیڈکوارٹر کی مسجد میں عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوا، جس میں آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے جوانوں سے گلے مل کر مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ، عیدالفطر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی

نماز عید کے بعد سید علی ناصر رضوی نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں وہ شہدا کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ شہدا کی فیملیز میری فیملی ہیں اور شہدا کے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جو پرامن عید منا رہے ہیں، یہ شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

مزید برآں، نماز عید کے بعد عمرہ کے لیے قرعہ اندازی بھی کی گئی، جس میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب کو عمرہ کی سعادت کے لیے بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد میں عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں عیدالفطر کے موقع پر نماز عید کے لیے سخت اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

اسلام آباد کا سب سے بڑا عید اجتماع شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 7 ہزار سے زائد افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ تمام انتظامات کی نگرانی سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

سید علی ناصر رضوی خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر شہریوں اور پولیس فورس کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔

آئی جی اسلام آباد کا عیدالفطر پر ٹریفک افسران سے خطاب، کارکردگی کو خراج تحسین

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، سید علی ناصر رضوی نے عیدالفطر کے دن اسلام آباد کے ٹریفک افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

آئی جی اسلام آباد نے رمضان المبارک اور چاند رات کے دوران ٹریفک افسران کی محنت اور فرض شناسی کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے ہارون جوئیہ، حمزہ ہمایوں اور تمام افسران کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:   کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ کی بچوں کے ہمراہ پرستاروں کو عید مبارک

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آج اسلام آباد ٹریفک پولیس پورے ملک کی پولیس فورس کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔

اس کے علاوہ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 5 افسران کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ انہیں روحانی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کا راز برقرار، برائیڈل فیشن برانڈز نے تیاری شروع کردی

جوہانسبرگ میں پانی کا بحران سنگین، روزانہ 65 کروڑ 50 لاکھ لیٹر پانی ضائع

طالبان کی تعلیمی پابندیاں، پانچ برسوں میں 24 لاکھ افغان لڑکیوں کا مستقبل تاریک ہوا

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے