پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ روک دیا گیا، عطا تارڑ

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ بڑے اضافے کو روک دیا تاکہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

لاہور میں وزیر توانائی علی پرویز ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 150 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 250 روپے تک اضافے کا امکان تھا جسے حکومتی اقدامات کے ذریعے مؤخر کر دیا گیا۔

عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں توانائی کے استعمال سے متعلق مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔

مزید پڑھیے: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر ایک بڑا اضافہ متوقع، سمری ارسال

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور عوام دونوں کو مل کر بچت کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کفایت شعاری پالیسی کے تحت فیصلہ

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقعے پر کہا کہ خطے میں موجودہ کشیدگی کے باعث حالات غیر یقینی ہیں تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی ٹیم نے کفایت شعاری کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور مراعات میں کٹوتی جیسے اقدامات کے ذریعے اس ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا۔

توانائی بچت کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت

علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت اور عوام دونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار

ان کے مطابق صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک مؤثر اور پائیدار نظام تشکیل دیا جائے گا تاکہ توانائی کی بچت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمزور طبقے کے تحفظ کا عزم

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقات کو سہارا دینے کے لیے پرعزم ہے اور تمام فریقین کو مل کر موجودہ چیلنجز سے نکلنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟