عید کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی معاشی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام شہریوں پر مزید بوجھ نہ پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:عید مبارک کے پیغامات کے ساتھ وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے روابط، خطے کی کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید قومی یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے، اور عید کی خوشیاں تب ہی مکمل ہوتی ہیں جب انہیں اپنے اردگرد لوگوں کے ساتھ بانٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے گزر رہی ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی نے عالمی معیشت اور امن و استحکام کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات پر حملوں نے بحران کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، اور چند ہفتے قبل جو تیل 72 ڈالر فی بیرل تھا وہ اب 158 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مہنگائی کے باعث مارچ کے آغاز میں ہی تیل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ عوام پر بھاری پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کی عید کا خاص جوڑا پہن کر مسلمانوں کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہیں پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں مزید اضافہ عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کرتا، اس لیے حکومت نے عوامی مفاد میں قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی