وزیراعظم کی ترکمانستان کے صدر سے فون پر گفتگو، عیدالفطر کی مبارکباد

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں اور ان کے عوام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کس ملک کے ساتھ کتنی تجارت کرتا ہے؟

ترکمانستان کے صدر نے وزیراعظم کے پیغام کا پرتپاک جواب دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر زور

رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تجارت، توانائی، علاقائی روابط اور ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

دونوں جانب سے باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور خطے میں ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک