شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری اور امریکا منتقل ہونے کے 6 سال بعد دوبارہ برطانیہ منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی میڈیا اور عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس رواں ماہ اپنے بچوں، 7 سالہ شہزادہ آرچی اور 5 سالہ شہزادی للی بیٹ کے ہمراہ برطانیہ منتقل ہوں گے جہاں دونوں بچے ستمبر سے اسکول شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

رپورٹس کے مطابق ہیری اور میگھن لندن کے باہر ایک نجی اور غیر شاہی رہائش گاہ میں قیام کریں گے جبکہ وہ کیلیفورنیا میں اپنی رہائش گاہ اور پرتگال میں موجود جائیداد بھی برقرار رکھیں گے۔ دونوں شاہی خاندان کے غیر فعال ارکان کی حیثیت سے رہیں گے اور دوبارہ سرکاری شاہی ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کنگ چارلس کو جوڑے کی برطانیہ واپسی کے منصوبے سے اتوار کو آگاہ کیا گیا۔ ہیری اور میگھن کی حالیہ برسوں میں شاہی خاندان کے ساتھ تعلقات کشیدہ رہے ہیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شہزادہ ہیری اور ان کے والد کے تعلقات میں بہتری کے آثار نمایاں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائیکورٹ: الزام ثابت نہ ہونے پر شہزادہ ہیری اور دیگر مشہور شخصیات مشکل میں پڑ گئیں

ہیری اور میگھن نے مارچ 2020 میں شاہی فرائض سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ امریکا میں قیام کے دوران دونوں نے شاہی خاندان اور برطانوی میڈیا کے حوالے سے متعدد انٹرویوز دیے، نیٹ فلکس کے ساتھ معاہدے کیے جبکہ ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’اسپیئر‘ بھی شائع کی۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ واپسی کے بعد میگھن اپنی کمپنی ’As Ever‘ کے معاملات برطانیہ سے چلائیں گی جبکہ ہیری برطانیہ میں اپنی فلاحی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کی ڈیلی میل کے خلاف قانونی جنگ دوبارہ عدالت میں، 5 کروڑ پاؤنڈ کے اخراجات پر فیصلہ متوقع

شہزادہ ہیری کے اپنے والد کنگ چارلس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے باوجود ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ تعلقات تاحال کشیدہ ہیں۔ تاہم ہیری ماضی میں خاندان کے ساتھ مفاہمت کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

بکنگھم پیلس اور ہیری و میگھن کے ترجمان نے جوڑے کی برطانیہ واپسی کی رپورٹس پر باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

بھارت: اسکول میں استاد کا مبینہ تشدد، 6 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک