’بڑے بچوں‘ کے کھلونے: منی اسپورٹس کاریں اصل ماڈل جتنی مزیدار

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ ایک اسپورٹس کار کے شوقین ہیں اور ہمیشہ کلاسیک پورشے 964 چلانے کا خواب دیکھتے رہے ہیں مگر قیمت کی وجہ سے کبھی حاصل نہ کر پائے تو اب آپ اپنا یہ خواب سستے داموں پورا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک اسپورٹس کار کی جھلک سامنے آگئی

تکنیکی لحاظ سے آپ صرف 9,000 ڈالر سے کم میں ایک منی جونیئر پورشے 964 خرید سکتے ہیں جو تقریباً اصل گاڑی کی طاقت کا احساس دلاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر دھوم

حال ہی میں یہ سکینڈ ڈاؤن اسپورٹس کاریں دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنیں خاص طور پر کویت میں عرب ڈرائیورز کے وہ ویڈیوز وائرل ہوئے جن میں وہ بالغوں کے لیے بنائی گئی کھلونے جیسی گاڑیوں میں ڈرِفٹنگ کر رہے تھے۔

مزید پڑھیے: کیا آپ بھی اپنی لینڈ روور کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کروانا چاہتے ہیں؟

یہ گاڑیاں بچوں کے کھلونے جیسی لگتی ہیں مگر ان میں چھپی طاقت واقعی حیران کن ہے۔

تخلیق کار: اینڈ آف ایس ٹی اے وائی آٹوموٹیو

یہ ’بڑے بچوں‘ کے کھلونےشنگھائی  میں واقع ایک آرٹ اسٹوڈیو اینڈ آف ایس ٹی اے وائی آٹوموٹیو نے تیار کیے ہیں۔ یہ اسٹوڈیو کئی سالوں سے مشہور اسپورٹس کاروں کے ’جونیئر‘ ورژنز بنا رہا ہے اور صرف ڈیزائن پر نہیں بلکہ ڈرائیونگ کے تجربے کو بھی مزے دار بناتا ہے۔

مزید پڑھیں: 28 سال قبل چوری ہونے والی ’فیراری‘پولیس نے بالآخر ڈھونڈ نکالی

اس اسٹوڈیو کی بنیاد ایک ایرو اسپیس انجینئر اور ملٹی میڈیا آرٹسٹ نے رکھی جن کا تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر ہارورڈ یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف ڈیزائن، ایسٹرن ایئرلائنز کے 3 ڈی پرنٹنگ لیبارٹری اور ایسٹ چائنا آرکیٹیکچرل ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جیسی جگہوں سے جڑا ہوا ہے۔

تکنیکی خصوصیات

موٹر: 3,000W سے 4,000W بجلی کی موٹر

ٹاپ اسپیڈ: تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ

ڈرائیو: ریئر وھیل ڈرائیو ڈرِفٹنگ اور ڈونٹ ڈرائیونگ کے لیے بہترین۔

انجن ساؤنڈ: حقیقت کے قریب آواز کے لیے سمیولیٹر شامل

سائز اور کسٹمائزیشن

لمبائی: تقریباً 2.2 میٹر

وزن کی سپورٹ: 300 کلوگرام تک

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: 140 سے 190 سینٹی میٹر قد کے ڈرائیور کے لیے مناسب

خریدار اپنی پسند کے مطابق کار کا رنگ، ڈیکلز، اندرونی ڈیزائن، پہیوں اور ریئر ونگ کو تبدیل کر سکتے ہیں تاہم کسٹمائزیشن کی سطح ڈیلیوری کے وقت پر اثر ڈال سکتی ہے۔

دیگر منی کاریں

ٹویوٹا سپرنٹر ٹریونو اے ای 86

مازڈا آر ایکس 7

نسان جی ٹی آر آر 34

یہ بھی پڑھیے؛ چینی کمپنیوں نے کیسے پاکستان میں ہونڈا، سوزوکی اور کرولا کی اجارہ داری ختم کی؟

قیمتیں مختلف ماڈلز کے لیے تقریباً 5 ہزار ڈالر سے شروع ہوتی ہیں جبکہ جونیئر پورشے 964 کی قیمت اس وقت 8 ہزار 800 ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟