وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور عید و نوروز کی مبارکباد دینے کے علاوہ کہا کہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات اہم کنجی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر، پاکستان کی ثالثی پالیسی جاری
ایرانی صدر نے بھی گرمجوشی سے جواب دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بطور ہمسایہ اور برادر ملک، وزیراعظم نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں، سینیٹر منظور کاکڑ
شہباز شریف نے خلیجی خطے میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی اور زور دیا کہ تمام متعلقہ ممالک کشیدگی میں کمی لانے، مذاکرات کو فروغ دینے اور سفارتکاری کا راستہ اپنانے کی فوری ضرورت کو سمجھیں تاکہ مسائل کا پرامن حل ممکن بنایا جا سکے۔
Lahore: March 23, 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone conversation with H.E. Dr. Masoud Pezeshkian, President of the Islamic Republic of Iran, today.
The Prime Minister extended Eid ul Fitr and Nowruz greetings to the Iranian President, and the… pic.twitter.com/y2WFuYmMjr
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 23, 2026
انہوں نے اس موقعے پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جس کی موجودہ حالات میں اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کا مسعود پزشکیان کو فون: صدر ٹرمپ کا ایران کے پاور پلانٹس پر حملے 5 روز تک مؤخر کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے ایرانی قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔














