پنجاب میں اشیائے خورونوش سستی ترین سطح پر، نیا ریکارڈ قائم

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں پہلی مرتبہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کے نرخ کم ترین سطح پر رہنے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف نے اس کامیابی پر پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے شاباش بھی دی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سہولت بازاروں میں 4 کروڑ شہریوں نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 69 لاکھ 30 ہزار کلو گرام اشیائے خور و نوش خرید کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا۔

ان بازاروں میں اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 40 فیصد تک کم نرخ پر اشیا فراہم کی گئیں جس کے باعث عوام نے ایک ماہ کے دوران ایک ارب 10 کروڑ روپے کی بچت کی۔

مزید بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ریٹ کے مقابلے میں 18 فیصد تک کم نرخ پر خریداری کے نتیجے میں شہریوں کو 73 کروڑ روپے کی اضافی بچت ہوئی۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے جامع ایکٹ کی منظوری دے دی

رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں 49 سہولت بازار، 20 ’سہولت آن دی گو‘ اور 11 عارضی بازاروں سمیت مجموعی طور پر 80 بازار قائم کیے گئے جہاں 40 لاکھ سے زائد خریداروں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

رمضان کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 29 لاکھ 30 ہزار کلو گرام آٹا کم نرخ پر فروخت کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے انقلابی فیصلے

آٹے کی قیمت میں ڈی سی ریٹ کے مقابلے میں 7.2 فیصد اور اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 13.5 فیصد تک کمی کی گئی جس سے عوام نے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کی بچت کی۔

مزید برآں موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے 37 ہزار سے زائد آرڈرز موصول ہوئے جبکہ فری ہوم ڈیلیوری سروس کے تحت سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل بغیر اضافی چارجز کے ممکن بنائی گئی، جس سے صارفین نے 13 کروڑ 11 لاکھ روپے کی بچت کی۔

سہولت بازاروں میں مجموعی طور پر 1763 اسٹالز قائم کیے گئے جبکہ 125 کیش لیس ایجنٹ سنٹرز بھی بنائے گئے۔ اسی طرح 886 راشن کارڈ اور 3778 نگہبان رمضان کارڈ کے ذریعے بھی خریداری کی گئی۔

اشیائے خور و نوش کے معیار اور نرخوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرایا گیا جبکہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے براہ راست فیڈبیک سسٹم بھی نافذ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چیئرمین پی ایس بی اے افضل کھوکھر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دن رات محنت کے ذریعے عوام کو سستے ترین نرخ پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں کے مؤثر نظام کی بدولت اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایک مریم نواز کراچی میں بھی آجائے تو حالات بدل جائیں، اداکارہ مومنہ اقبال

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورو نوش کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور سنہ 2026 کا رمضان آپریشن عوامی خدمت کی ایک مثالی مثال بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟