ایک مریم نواز کراچی میں بھی آجائے تو حالات بدل جائیں، اداکارہ مومنہ اقبال

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب میں حالات کی بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔

مومنہ اقبال نے یہ بات حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ مریم نواز کراچی میں بھی آئیں۔

وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے۔ پروگرام کے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے تو اس حوالے سے لکھا ہے کہ کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں کیونکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ان کو بھی سمجھائیں ہماری تو کوئی سن نہیں رہا، شاید آپ کی کوئی سن لے۔ اس پر مومنہ اقبال نے کہا بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگر کوئی چھیڑتا تو خود دیکھ لیتی ‘ اداکارہ مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے لاہور میں بسنت کے انتظامات پر کھل کر تعریف کی تھی اور لاہور کی سڑکوں کا موازنہ کراچی کی سڑکوں سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کرکٹ کی دنیا کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز کی اننگز کھیلنے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون