’کشمیر لبریشن فرنٹ کی پشت پناہی اور پاکستان مخالف ایجنڈا‘ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر تنقید

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راجا شجاعت خان نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی سیاست پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے نفرت پر مبنی اور پاکستان مخالف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے جون 2026 میں احتجاج کی تاریخ جان بوجھ کر رکھی تاکہ انتخابات کے قریب عبوری حکومت کے دوران اپنی سیاسی طاقت بڑھائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:معاہدے کے باجود احتجاجی کال: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حکمت عملی اور حکومتی پیشرفت کے درمیان کشمکش

راجہ شجاعت نے بتایا کہ کمیٹی کی تمام پراپگنڈا سرگرمیاں دراصل پاکستان کے خلاف ہیں اور ان کی پشت پناہی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کر رہا ہے، جو نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ گلگت بلتستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کا ایجنڈا رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہتی ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتی ہے۔ اس کے علاوہ، بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو اپنے ایجنڈے کے لیے ہمنوا بناتی ہے، جو جے کے ایل ایف کی حمایت یافتہ سرگرمیوں پر عمل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی

راجہ شجاعت کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سیاسی سرگرمیاں صرف عبوری حکومت کے دوران طاقت بڑھانے کی چال نہیں، بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازشوں کا حصہ بھی ہیں، اور اس لیے اس کے ایجنڈے کو پاکستان اور خطے کی یکجہتی کے لیے خطرہ تصور کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی، متعدد ہلاکتیں

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟