گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی زیرِ صدارت عمائدینِ علاقہ کے ساتھ اہم اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پرامن احتجاج اور تشدد میں واضح فرق

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم اسے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد میں تبدیل کرنا ناقابل قبول ہے اور ایسے عناصر قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

ریاستی اداروں اور عوامی نمائندوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ امن خراب کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

ریاست اور عوام ایک صفحے پر

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاستی ادارے اور مقامی قیادت امن کے قیام اور استحکام کیلئے ایک صفحے پر کھڑے ہیں، اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان کی اصل شناخت امن، بھائی چارہ اور ترقی ہے، جس کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

قانون حرکت میں آئے گا

واضح پیغام دیا گیا کہ جلاؤ گھیراؤ احتجاج نہیں بلکہ جرم ہے، اور جو بھی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp