پہلی بیوی کے انتقال کے بعد دوسری لڑکی سے محبت کیسے ہوئی؟ صحافی ارشاد بھٹی نے بتادیا

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی و تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے حال ہی میں ایک عید شو میں اپنی دوسری بیوی سما راج کے ساتھ محبت اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ارشاد بھٹی نے اپنی پہلی اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے ان کے انتقال کو زندگی کے سب سے بڑے صدمات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ اپنی محبت کو کھو دینا کسی انسان کے لیے ناقابل برداشت نقصان ہے۔ انہوں نے اس وقت کو اپنی زندگی کا سب سے تاریک مرحلہ قرار دیا۔

دوسری اہلیہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری محرومیوں اور کمیوں کے باوجود اللہ نے مجھ پر اپنی رحمت کی نظر رکھی اور مجھے سما راج جیسی زندگی ساتھی نصیب ہوئی۔ میں ان سے بے حد محبت کرتا ہوں لیکن اکثر اپنی محبت کے جذبات کا اظہار نہیں کر پاتا۔

سما راج نے بھی اس موقع پر کہا کہ ارشاد بھٹی ہر جمعہ کو پھولوں کا گلدستہ لے کر آتے ہیں اور میری تمام خواہشات کو پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ارشاد بھٹی نہایت سادہ مزاج انسان ہیں اور انہیں سادہ کھانے جیسے دالیں اور مکس سبزی پسند ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM News (@hum.news.pakistan)

سماراج نے اپنی محبت کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ ارشاد بھٹی ان کے شو میں آئے تھے اور ان کے پروڈیوسر نے ان کے مزاج کے مطابق چند سوالات لکھ کر بھیجے۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ آپ محبت کا اظہار کیسے کرتے ہیں تو انہوں نے مجھے دیکھ کر کہا ’آئی لو یو‘۔ اس وقت مجھے سمجھ نہیں آئی کہ میں کیا کروں۔ اور یہ ہماری پہلی ملاقات تھی۔ اس کے بعد ان سے شادی ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں