ورلڈ کپ ٹکٹوں کی قیمتیں، اسپورٹر گروپس نے فیفا کے خلاف شکایت دائر کردی

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال اسپورٹرز یورپ اور یوروکنسومرز نے یورپی کمیشن کے پاس فیفا کے خلاف ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث شکایت دائر کی ہے۔

اسپورٹر گروپس نے الزام لگایا کہ فیفا نے اپنا اجارہ داری کا فائدہ اٹھا کر یورپی شائقین کے لیے غیر منصفانہ اور شفافیت سے خالی خریداری کے اصول نافذ کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ سے  فیفا ورلڈ کپ سمیت عالمی کھیلوں کے ایونٹس غیریقینی صورتحال کا شکار

اسپورٹر گروپ کے مطابق 19 جولائی کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ کی سب سے سستی قیمت ایک 4ہزار 185 ڈالر ہے، جو قطر میں 2022 کے فائنل کے سب سے سستے ٹکٹ کی قیمت سے 7 گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ فیفا کے اپنے دستاویزات میں ٹکٹ کی اوسط قیمت ایک ہزار 408 ڈالر متوقع تھی، لیکن موجودہ قیمتیں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

فیفا کے مطابق تقریباً 7 ملین ٹکٹیں دستیاب ہیں، ہر شخص زیادہ سے زیادہ 4 ٹکٹ فی میچ اور 40 ٹکٹ پورے مقابلے کے لیے خرید سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 50 فیصد اضافہ، کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟

اس سال 48 ٹیموں کے شامل ہونے والے پہلے ورلڈ کپ میں 104 میچز کھیلے جائیں گے، جس کی وجہ سے سب سے زیادہ طلب والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

کچھ ٹکٹیں آفیشل ری سیل سائٹ پر انتہائی مہنگی قیمتوں پر فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں، جیسے میٹ لائف اسٹیڈیم، نیو جرسی میں فائنل کے ایک کیٹیگری تھری سیٹ کی قیمت ایک لاکھ 43ہزار 750 ڈالر ہے، جو اصل قیمت 3ہزار 450 ڈالر سے 41 گنا زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp