جدہ کے تاریخی علاقے نے رمضان کے مہینے میں 4 ملین (40 لاکھ) سے زائد سیاحوں کو خوش آمدید کہہ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس علاقے کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثہ عالمی سطح پر کتنی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جدہ: قدیم ترین مسجدِ عثمان بن عفان میں صدیوں پرانے حیران کن آثار دریافت
رمضان کے دوران زائرین کی بڑی تعداد نے یہاں مختلف ثقافتی اور مذہبی تقریبات میں شرکت کی۔ یہ علاقہ اپنی قدیم عمارتوں، بازاروں اور مساجد کی وجہ سے مشہور ہے، جو ہر زائر کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، مقامی حکام نے زائرین کی سہولت کے لیے سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر خصوصی انتظامات کیے تھے۔
مزید پڑھیں: عیدالفطر سے قبل جدہ کی تاریخی منڈیاں خریداروں سے بھر گئیں
یہ نیا ریکارڈ سعودی وژن 2030 کے تحت ملک کی سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکومت تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کے لیے مختلف منصوبے بھی چلا رہی ہے تاکہ مزید زائرین کو اس تاریخی علاقے کی جانب متوجہ کیا جا سکے۔ آئندہ بھی جدہ کے تاریخی علاقے کی ترقی اور اس کی عالمی سطح پر پہچان بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔














