دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک باوقار تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تقریب میں برطانیہ کے ممتاز ارکانِ پارلیمنٹ طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس شاندار تقریب کا اہتمام پاکستانی و بنگلہ دیشی نژاد موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم، راحت فتح علی اور عابدہ پروین شادیوں میں پرفارمنس کے کتنے کروڑ لیتے ہیں؟
اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ زمان خان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں یہ ان کی پہلی آمد ہے اور یہ اعزاز ان کے والد کی انتھک محنت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے، جس پر انہیں بے حد فخر ہے۔
Rahat Fateh and son honoured at the UK Parliament for their music contribution pic.twitter.com/FsRAyqcxbs
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 25, 2026
اس سے قبل اتوار کے روز راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے لندن کے تاریخی اور معروف تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جہاں ان کے فن کو حاضرین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان آئیڈل میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مایوس کن پرفارمنس
راحت فتح علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز حاصل کرنا ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ہے اور یہ کامیابی ان کے والدین کی دعاؤں، لگن اور مسلسل محنت کا ثمر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس کا ان کے مداحوں کو شدت سے انتظار ہے۔













