وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس میں جاری تنازع سے متعلق پاکستان کے بارے میں چلائی جانے والی افواہوں اور قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں۔
مزید پڑھیں: افغان سرزمین سے دراندازی بند کی جائے، کشیدگی نہیں چاہتے، ترجمان دفترِ خارجہ
ترجمان نے بتایا کہ انہیں متعدد میڈیا اور شہری حلقوں کی جانب سے تبصرے یا تصدیق کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی سفارتی یا مذاکراتی کارروائی کے حوالے سے خفیہ معلومات کا تحفظ ضروری ہے اور میڈیا کو صرف سرکاری اعلامیے اور تصدیق شدہ معلومات کا انتظار کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
طاہر اندرابی نے کہا کہ گزشتہ روز کا اپنا پیغام دہراتا ہوں کہ سفارتکاری اور مذاکرات میں احتیاط اور رازداری بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ قیاس آرائی سے گریز کریں اور کسی بھی فیصلے یا نتائج کے لیے سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔














