وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ بروقت جاری کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات کی ہدایت دی کہ کسی بھی مجرم یا مطلوب شخص کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر بریفنگ
وزیر داخلہ نے یہ بات وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کے ساتھ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں سپین میں رہائش پذیر پاکستانیوں کے لیے سپین کے ریزیڈنٹ کارڈز کے حصول میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ رجسٹریشن شروع ہونے سے پہلے پاکستانیوں کو ایک ہفتے کے اندر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات فراہم کی جائیں گی، تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جا سکے۔ قریباً 15 ہزار پاکستانی اس اسکیم سے مستفید ہونے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، کچھ پاکستانی شہریوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال
وزیر برائے سمندر پار پاکستانی نے وزارت داخلہ کی جانب سے مکمل تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا۔













