پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
بورڈ کے مطابق تمام آن لائن ٹکٹ خریداروں کو اصل ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے خودکار ریفنڈ ملے گا، جس میں ڈیبٹ کارڈ، کریڈٹ کارڈ، جاز کیش اور ایزی پیسہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا کل سے آغاز: کپتانوں کا اچھی کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار
ریفنڈ کا عمل 30 مارچ 2026 سے شروع ہوگا اور 15 کاروباری دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے، تاہم بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم کے مطابق معمولی فرق ہوسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹ ہولڈرز کو بتایا کہ ریفنڈ کے لیے کسی کارروائی کی ضرورت نہیں جبکہ مقررہ مدت سے زیادہ تاخیر کی صورت میں بینک یا ادائیگی کے پلیٹ فارم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری: پی ایس ایل 11 میں اردو کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کا لطف اٹھائیں
پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل نے صارفین کے صبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مزید دلچسپ کرکٹ کے لیے اسٹڈیم میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ ریفنڈ یا دیگر معلومات کے لیے صارفین [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔













