کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری: پی ایس ایل 11 میں اردو کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کا لطف اٹھائیں

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے لیے خصوصی اردو فیڈ چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب اپنی قومی زبان میں میچ کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کے ساتھ کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھائیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی کوریج کی تفصیلات جاری، غیر ملکی کھلاڑی بھی لاہور پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں شائقین کے لیے گھر بیٹھے میچ دیکھنے کا تجربہ مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور اس بار براڈکاسٹ پروڈکشن میں کئی جدید تبدیلیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

اس سیزن میں پہلی بار خصوصی اردو کمنٹری پینل کے ساتھ مکمل اردو فیڈ پیش کی جائے گی، جس میں الگ کیمرے، اسٹوڈیو شوز، ہائی لائٹس اور فیچرز شامل ہوں گے۔ پہلی مرتبہ باقاعدہ اردو اسٹوڈیو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کو متوجہ کیا جا سکے۔

مزید برآں، ہاک آئی (Hawk-Eye) ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈی آر ایس(DRS) کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، جس میں گیند کے فاصلے اور اونچائی کا ڈیٹا اسکرین پر دکھایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کی بائیو مکینیکل موومنٹس اور بیٹ کی حرکت کو بھی جدید انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ شائقین کو زیادہ سائنسی اور دلچسپ انداز میں کھیل سمجھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ’ترانہ کم اور پیپسی کا اشتہار زیادہ لگ رہا ہے‘، پی ایس ایل 11 کا ترانہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

گزشتہ سیزن میں متعارف کروائی گئی پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی اس بار مزید جدید فیچرز جیسے ریئل ٹائم فیلڈ پلاٹ اور ڈی تھری اسٹیڈیم اینیمیشن کے ساتھ واپس آئے گی۔ آگمینٹڈ ریئلٹی اور ورچوئل ریئلٹی گرافکس، نئی آن ایئر ڈیزائنز اور جدید ڈیٹا اینالیٹکس بھی براڈکاسٹ کا حصہ ہوں گے، جو ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp