مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

تنخواہوں اور دفاتر میں اقدامات

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ کابینہ کے اراکین اگلے 3 ماہ کی اپنی تنخواہوں سے دستبردار ہوں گے، جبکہ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل کردی گئی ہیں۔

کام کا نیا نظام

شرجیل میمن کے مطابق سندھ حکومت نے ہر جمعہ کو ورک فرام ہوم کا نظام نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام اور سرکاری اہلکار دونوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات توانائی کی بچت، قیمتوں میں استحکام اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

عوام سے اپیل

حکومت سندھ نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سب مل کر توانائی کی بچت اور معاشرتی بہتری میں حصہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے اور پیٹرول کی قلت کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp