وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے خطے کی سلامتی پر اہم گفتگو
وزیراعظم آفس کے مطابق اپنی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے قطر کے امیر اور قطر کے برادر عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی، جبکہ قطر کے امیر کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Spoke with my dear brother His Highness Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani this evening. We exchanged warm Eid-ul-Fitr greetings and prayers for peace, stability, and prosperity for our peoples and the Ummah.
I reiterated Pakistan’s strong condemnation of the recent attacks…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 25, 2026
وزیراعظم نے خطے میں جاری جنگ پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے قطر اور دیگر برادر خلیجی ممالک کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور ان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کے لیے دعا کی۔
انہوں نے امیر قطر اور قطر کے برادر عوام کو اس مشکل وقت میں پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا یقین دلایا۔
موجودہ صورتحال کے تناظر میں قطر کے غیر معمولی تحمل کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی رسائی اور امن کی کوششوں سے امیر قطر کو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مسلسل تمام فریقوں سے کشیدگی کم کرنے اور بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزارت خارجہ کی مشرق وسطیٰ کے تنازع پر قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل
اس موقع پر امیر قطر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔














