مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کے کردار سے متعلق جاری بحث کے تناظر میں مؤقف سامنے آیا ہے کہ پاکستان مسلم ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں کررہا ہے۔

مؤقف کے مطابق پاکستان ماضی کی طرح اب بھی سعودی عرب کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور یہ تعلق مضبوط اور مستقل نوعیت کا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

پاکستان کا بنیادی مقصد مسلم دنیا کے اندر جاری تنازعات کو ختم کروانا ہے، نہ کہ کسی ایک فریق کے درمیان توازن پیدا کرنا۔

ایران کے حوالے سے تحفظات

اس تناظر میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف جنگ کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے تو یہ ایک غلط حکمت عملی ہوگی، جو نہ صرف نقصان دہ بلکہ پیچیدہ سازشی پہلوؤں کو بھی جنم دے سکتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ ایسے حالات میں یہ سوال اہم ہے کہ ایک ایسے ملک پر جنگ کیوں مسلط کی جائے جو مسلسل ڈرون اور میزائل حملوں کے باوجود جارحانہ ردعمل نہیں دے رہا۔

پاکستان کے مؤقف کو نظر انداز کرنے پر سوالات

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے جنگ کو پھیلانے سے روکنے کے لیے دی جانے والی مشاورت کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے ملک کے خلاف جو پاکستانی عوام کے لیے مذہبی اہمیت رکھتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کو مسلم ممالک کے باہمی تصادم میں تبدیل کرنا ایک خطرناک رجحان ہے، جو مسلم دنیا میں مزید تقسیم کا باعث بن سکتا ہے۔

بیان کے مطابق ایسے حالات میں پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ وہ حق اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

اس کے ساتھ یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ آیا کچھ عناصر ایسے تو نہیں جو اعلیٰ قیادت کی شہادت کے بعد مسلم ممالک کے درمیان فرقہ ورانہ بنیادوں پر جنگ کو ہوا دینے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ موجودہ آزمائشی حالات میں اللہ تعالیٰ سے رہنمائی کی دعا کی جانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ