نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کی پاکستان کے ذریعے بلواسطہ بات چیت ہو رہی ہے۔
ایکس پوسٹ پر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے بارے میں میڈیا کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ پاکستان اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان بلواسطہ پیغامات کے ذریعے بات چیت کا کردار ادا کر رہا ہے، جس میں امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے 15 نکات پر ایران غور کر رہا ہے۔
There has been unnecessary speculation in the media regarding peace talks to end ongoing conflict in the Middle East. In reality, US-Iran indirect talks are taking place through messages being relayed by Pakistan. In this context, the United States has shared 15 points, being…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 26, 2026
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ترکی اور مصر سمیت دیگر برادر ممالک بھی اس امن کوشش کی حمایت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی متحرک سفارتکاری: چین، ملائیشیا اور ترکیہ سے خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور صرف مذاکرات اور سفارتکاری ہی موجودہ بحران کا حل ہیں۔














