ڈھاکہ میں سابق ڈائریکٹر جنرل فورسز انٹیلی جنس مامون خالد گرفتار، قتل کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی خفیہ ایجنسی ڈائریکٹوریٹ جنرل فورسز انٹیلی جنس کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مامون خالد کو ڈھاکہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ عدالت نے ایک قتل کیس میں انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کی حوالگی سے متعلق بھارت نے ابھی تک جواب کوئی نہیں دیا، بنگلہ دیشی مشیر خارجہ

حکام کے مطابق انسداد بدعنوانی کمیشن گزشتہ ڈیڑھ سال سے مامون خالد کے خلاف غیر قانونی حصص کی خرید و فروخت، اختیارات کے ناجائز استعمال، مالی بے ضابطگیوں، بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی تحقیقات کر رہا تھا، جس کے تحت مئی 2025 میں ان پر سفری پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔

دوسری جانب ڈھاکہ کی عدالت نے جمعرات کے روز میرپور میں جولائی 2024 کے احتجاجی مظاہروں کے دوران شہری دلوار حسین کے قتل کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ محمد صدیق آزاد نے پولیس کی جانب سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

مقدمے کے مطابق 19 جولائی 2024 کو میرپور 10 کے علاقے میں مسلح افراد نے طلبہ اور شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دلوار حسین شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں 21 جولائی کو دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ سابق انٹیلی جنس سربراہ کا اس واقعے سے تعلق ہے۔

مامون خالد کو میرپور ڈیفنس آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے رات گئے حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے دورِ ملازمت کے دوران 2009 کی بنگلہ دیش رائفلز بغاوت کے بعد کیے گئے اہم فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ بعض سیاسی حلقوں میں غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں سے مبینہ روابط کے الزامات بھی زیر گردش ہیں، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: بس دریائے پدما میں گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک

بی این پی حکومت سے قریبی ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری ماضی کے سرکاری عہدیداروں کے خلاف جاری احتسابی مہم کا حصہ ہے، جن پر بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال تمام الزامات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ مامون خالد یا ان کے وکلا کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ