چین، روس، شمالی کوریا اور ایران مل کر کام کررہے ہیں، نیٹو چیف

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ مارک مارلے نے چین، روس اور شمالی کوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

نیٹو چیف مارک مارلے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود خطرہ نہیں بلکہ یورپی ممالک کے لیے بھی سنجیدہ خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی بڑھتی ہوئی جوہری صلاحیتیں اور بیلسٹک میزائل پروگرام خطے اور یورپ کی سیکیورٹی کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بغیر یورپ کا دفاع ایک خواب، نیٹو سربراہ

نیٹو چیف نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے کے لیے تمام اتحادی ممالک متفق ہیں اور ایران کے خلیجی ممالک پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ امریکی حکام ایران کی بیلسٹک اور جوہری صلاحیتوں کو محدود کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، جس پر نیٹو کا مکمل تعاون موجود ہے۔

نیٹو چیف نے کہا کہ روس، چین اور شمالی کوریا ایران کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، اور ایران اور روس کے تعلقات ہمیشہ مستحکم رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیٹو اس وقت دفاعی طور پر مضبوط ہے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹو سے متعلق متنازع بیان، امریکا نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا

نیٹو کا موقف ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کے پیشِ نظر اتحادی ممالک کو مشترکہ دفاع اور سلامتی کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز