پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے بعد میں کامیابی کے ساتھ بحال کرا لیا گیا ہے۔
This account of Naseem was recently hacked but now recovered successfully
— Naseem Shah (@iNaseemShah) March 26, 2026
واضح رہے کہ گزشہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم آئیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟
یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نسیم شاہ کے کیریئر پر ممکنہ اثرات کی بات کی جبکہ دیگر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نسیم شاہ کی اکاؤنٹ بحالی والی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، آپ نے سب کچھ کہہ دیا۔
No issue You said it all https://t.co/nTfOCJXNYH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2026
سید ذیشان عزیز نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بھائی ہیکر کو اکاؤنٹ واپس دے دو پلیز۔
بھائی ہیکر کو واپس دے دو پلیز 🙏 https://t.co/98GTCfh0VT
— Syed Zeeshan Aziz (@iemziishan) March 26, 2026
آغا شیخ سرور کہتے ہیں کہ خبر یہ ہے کہ نسیم شاہ نے یہ ٹویٹ خود کی تھی لیکن اس ٹویٹ کے چند ہی لمحوں بعد ان پر شدید دباؤ ڈالا گیا انہیں ٹیم سے معطلی تک کی دھمکی دی گئی اور ان سے ٹویٹ حذف کروانے کا مطالبہ کیا گیا اور بعض ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو ایک اعلی شخص کی کال بھی آئی
انہوں نے مزید کہا کہ اب اس پر یہ سوال جنم لیتا ہے کہ کیا ملکہ عالیہ پر تنقید کرنا بھی اس ملک میں جرم بن چکا ہے ایک قومی ہیرو کرکٹر اگر کوئی معقول تنقید کرتا ہے تو بھی اس کی آواز کو دباؤ کے ذریعے خاموش کروا دیا جاتا ہے۔
خبر یہ ہے کہ نسیم شاہ نے یہ ٹویٹ خود کی تھی
لیکن اس ٹویٹ کے چند ہی لمحوں بعد نسیم شاہ پر شدید دباؤ ڈالا گیا انہیں ٹیم سے معطلی تک کی دھمکی دی گئی اور ان سے ٹویٹ حذف کروانے کا مطالبہ کیا گیا بعض ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو ایک اعلی شخص کی کال بھی ائی۔۔۔
اب اس پر یہ سوال جنم لیتا… https://t.co/NdHX1fdC1l pic.twitter.com/Lx2h0576p2
— Agha Sheikh Sarwar (@Agha_Sarwar804) March 26, 2026
مرتضیٰ علی شاہ نے کہا کہ یہ ایکس کی اب تک کی سب سے تیز رفتار بحالی ہے۔
Fastest ever recovery by X https://t.co/RJqCq1H4bW
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 26, 2026
پرویز سندھیلا لکھتے ہیں کہ کیسا حسین اتفاق ہے کہ اکاؤنٹ اب ہی ہیک ہوا اور پھر ری ایکشن آنے پر ریکور بھی ہوگیا؟
کیسا حسین اتفاق ہے کہ اکاؤنٹ اب ہی ہیک ہوا اور پھر ری ایکشن آنے پر ریکور بھی ہوگیا؟ اندر کا یوتھیا کیڑا سکون سے بیٹھنے نہیں دیتا تم لوگوں کو https://t.co/Em4ahRjsES
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) March 26, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ وضاحت اصل ٹویٹ سے زیادہ نقصان دہ ہے۔
The clarification is more damaging than the tweet itself. https://t.co/pJpxUm5ba9 pic.twitter.com/O9DsSRtEeX
— F🦋 (@fatimabashir211) March 26, 2026
افی نامی صارف نے نسیم شاہ کی وضاحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب کیریئر ریکور ہو گا یا نہیں یہ دیکھنا ہو گا‘۔
Magr abb career recover ho ga ya nahi ye dhekna hoga .. https://t.co/VkO4nD5TPG
— iffi (@iffiViews) March 26, 2026
ایک صارف کا کہنا تھا کہ 13 منٹ تک ٹویٹ نسیم شاہ کے اکاؤنٹ پر موجود رہی۔ مینجر کوئی ٹویٹ کرے تو وہ کھلاڑی کو واٹس ایپ پر آگاہ کر کے پھر کرتا ہے۔ 13 منٹ بعد ٹویٹ ڈیلیٹ ہوئی اتنی دیر میں ہیک اکاؤنٹ ریکور ہو کر ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں ہو سکتی۔ نسیم شاہ خلاف تحقیقات ہونی چاہیں۔
13 منٹ تک ٹویٹ نسیم شاہ کے اکاؤنٹ پر موجود رہا مینجر کوئی ٹویٹ کرے تو وہ کھلاڑی کو واٹس ایپ پر آگاہ کر کے پھر کرتا ھے 13 منٹ بعد ٹویٹ ڈیلیٹ ھوئی اتنی دیر میں ہیک اکاؤنٹ ریکور ھو کر ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں ھو سکتی نسیم شاہ خلاف تحقیقات ھونی چاہیں #BanNaseemShah pic.twitter.com/uNZmLh16IB
— Muzamil (@muzamil_45) March 26, 2026
ایک اور صارف نے مطالبہ کیا کہ سیاست دان کرکٹرز کو ٹیم سے فوری نکالا جائے۔
سیاست دان کرکٹرز کو ٹیم سے فوری نکالا جائے ۔@TheRealPCBMedia @MohsinnaqviC42 @MaryamNSharif https://t.co/BmBPKznT61
— Media Talk (@mediatalk922) March 27, 2026
قادر خواجہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاختہ کو بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے خلاف ٹویٹ نسیم شاہ نے خود نہیں کی یہ پاکستان سے باہر سے ہوئی تھی اور انگلینڈ میں موجود ان کے مینجر نے کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ٹویٹس ان کا مینجر ہی کرتا ہے لیکن اب اتھارٹیز بہتر بتا سکتی کہ آئی پی کہاں سے جنریٹ ہوا اور کیا ہیک والی ٹویٹ بھی برطانیہ سے ہوئی یا کہیں اور سے۔
Not Confirmed
فاختہ کو بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ کے اکاونٹ سے ٹویٹ مریم نواز کے خلاف نسیم شاہ نے خود نہیں کی یہ ٹویٹ پاکستان سے باہر سے ہوئی تھی انگلینڈ میں موجود انکے مینجر نے کی تھی,,, پہلے بھی ٹویٹس انکا مینجر ہی کرتا ہے… اب اتھارٹیز بہتر بتا سکتی کہ آئی پی کہاں سے جنریٹ ہوا… pic.twitter.com/EC2fPEODa7— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) March 26, 2026
واضح رہے کہ نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ’راولپنڈیز‘ میں شامل ہیں، جس نے اُنھیں آٹھ کروڑ 65 لاکھ روپے کے عوض خریدا تھا۔














