خطے میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کلیدی کردار، چین کا اعتراف

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں امن اور سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے، جبکہ پاکستان کے کردار کو کشیدگی کم کرنے میں کلیدی قرار دیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے ایک بار پھر علاقائی امن اور سفارتی حل کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے کشیدہ صورتحال میں محتاط حکمت عملی اپناتے ہوئے مختلف سطحوں پر رابطوں کو جاری رکھنے اور خطے میں استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایران امریکا مذاکرات کی حمایت

اسحاق ڈار نے اس موقع پر واضح کیا کہ پاکستان بین الاقوامی تنازعات کے پرامن حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو واحد مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔
انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان آئندہ مذاکرات میں سہولت کاری اسی اصولی مؤقف کا مظہر ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی ایران امریکا مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور اسے علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کردار ادا کرے۔

پاکستان کے کردار پر چین کا اعتماد

چین نے کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ بیان کے مطابق چین نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو خطے میں امن کے لیے اہم قرار دیا۔

اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ

دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں اور باہمی اعتماد اور یقین پر مبنی تعلقات رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک خطے اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے، خصوصاً اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر۔

فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے فوری جنگ بندی، مذاکرات کی بحالی، شہریوں کے تحفظ اور سمندری راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری کو بھی ناگزیر قرار دیا۔

افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

گفتگو کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، اور دونوں ممالک نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: سماعت 6 اپریل تک ملتوی

’دھنیا فریج میں اگتا رہتا ہے؟‘، ندا یاسر کے بیان پر صارفین کی ٹرولنگ

تاجر رہنما عامر اعوان کے قتل میں منصور خان گینگ ملوث، افغان باشندے بھی شامل تھے، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: ایک لاکھ 92 ہزار ٹن سے زائد ایندھن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف سزائے موت کا نیا قانون، عالمی سطح پر شدید ردعمل

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا