بھارت کو سفارتی اور دفاعی ناکامیوں کے بعد تجارتی میدان میں بھی شکست، دی وائر نے بھانڈا پھوڑ دیا

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی خودمختاری اور گلوبل ساؤتھ میں قیادت کے دعوے مودی سرکار کے دور میں دھوکہ ثابت ہوئے ہیں، جہاں ملک کو سفارتی اور دفاعی ناکامیوں کے بعد تجارتی میدان میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: مئی کی جنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف فتح، انڈین آرمی چیف نے اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی رپورٹ میں بھارت کی ناکامیوں کو ڈبلیو ٹی او کانفرنس سے خالی ہاتھ لوٹنے کے مترادف قرار دیا اور مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

جریدے کے مطابق بھارت نے ڈیجیٹل مواد کی ترسیل پر کسٹم ڈیوٹی نہ لگانے کی امریکی شرط کو قبول کرنے کا واضح اشارہ دیا اور سرمایہ کاری سہولت معاہدہ بھی بغیر کسی مزاحمت کے منظور کرلیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت نے اپنے کسانوں کی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر امریکی مفادات کو مقدم رکھا اور خوراک کی عوامی ذخیرہ اندوزی پر بھی شکست تسلیم کی۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی جنگ کے پس منظر میں، مودی کو ملکی مفادات کو اسرائیل سے دوستی کی بھینٹ چڑھانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: 2025 بھارت کے لیے ناکامیوں اور مسائل کا سال رہا، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت توانائی بحران، کرنسی پر دباؤ اور ترسیلاتِ زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ نتیجتاً بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا خواب ناکام اور تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے خاک میں مل چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp