پاکستان میں 5 جی کی تیاری: جاز اور زونگ نے سینکڑوں ہم آہنگ موبائل فونز کی فہرست جاری کردی

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ٹیلی کام کے بڑے آپریٹرز جاز اور زونگ کی جانب سے 5جی سروس کے لیے مطابقت رکھنے والے موبائل فونز کی تازہ ترین فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فہرستیں صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئی ہیں تاکہ موبائل صارفین بآسانی جان سکیں کہ کون سی ڈیوائسز 5 جی نیٹ ورک پر کام کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 جی سروس کا آغاز: ڈیجیٹل ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دور کی شروعات

دونوں کمپنیوں نے تصدیق کی ہے کہ فہرست میں شامل تمام ڈیوائسز ان کے متعلقہ نیٹ ورکس پر مکمل طور پر سرٹیفائیڈ ہیں۔

جاز نے اپنی 5جی ہینڈ سیٹس کی فہرست میں مختلف برانڈز کے ماڈلز شامل کیے ہیں۔ ان میں ZTE کے Nubia Neo 2، Nubia Focus 5G اور Nubia Focus Pro 5G شامل ہیں۔ Xiaomi سیریز سے Redmi Note 13 Pro+ (5G)، Redmi Note 14 Pro+ (5G)، Xiaomi 13T، Xiaomi 13T Pro، Xiaomi 14T، Xiaomi 14T Pro، Xiaomi 14، Xiaomi 14 Ultra، Xiaomi 15 اور Xiaomi 15 Ultra جیسے ماڈلز ہیں۔ Vivo کے V50 Lite 5G، V50، X Fold5، V40، X200 Pro، V30e، V29e 5G، V30، X80، V23 5G، X70 Pro، X60 Pro، V70 Lite 5G، v70، X300 FE، V60 Lite 5G، V60، X300 Pro اور X200 FE بھی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ Tecno کا CAMON 50 Premier 5G، Realme کے GT Master، 9pro plus، GT6، 12 plus 5G، 13plus، GT 7T، 14، 14T، GT7، 15pro Plus، 15 اور 15T، Oppo کی Reno12 5G، Reno13 5G، Reno13 Pro 5G، Reno14 5G، Reno14 Pro 5G، Reno14F 5G، Find X2 Pro، Reno5 Pro، Reno6 Pro 5G، Reno11 5G اور Infinix کے ZERO 5G، NOTE 30 VIP، ZERO 30 5G، ZERO 40 5G، NOTE 40 Pro+ 5G جیسے ماڈلز بھی جاز کی 5جی فہرست کا حصہ ہیں۔

جاز کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ 4جی سم کارڈز 5جی نیٹ ورک پر بھی کام کریں گی۔ مگر شرط یہ ہے کہ ڈیوائس 5جی سپورٹ کرتی ہو اور صارف 5جی کوریج والے علاقے میں ہو۔

اس کے عللاوہ کوئی الگ سے 5جی بنڈل درکار نہیں ہے، صارفین اپنے موجودہ ڈیٹا پیکجز استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈیوائس کی مطابقت چیک کرنے کے لیے سیٹنگز یا مینوفیکچرر کی تفصیلات دیکھیں۔

دوسری طرف زونگ کی جانب سے ایک بہت بڑی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 2254 موبائل فونز اور 103 مختلف برانڈز شامل ہیں۔

اس فہرست میں Vivo کے متعدد ماڈلز جیسے V40e، Y55، V30e، V23 5G، V60 5G، V50 Lite 5G، V40، V60 Lite، V50، V30، Y28، V60، Y21d، V29، X200 FE، V25، X80، X70 Pro، X200 Pro، Y28s 5G، V30 Lite 5G، Y100، X60 Pro، Y29s 5G، Y200، V40 Lite اور V40 5G شامل ہیں۔

Oppo کی Reno سیریز اور CPH کوڈ والے متعدد ماڈلز، iQOO کے iQOO 9 Pro، iQOO Z9 5G، iQOO 12، iQOO 13، iQOO 11 Pro اور دیگر، Xiaomi، Redmi اور POCO کے بہت سے ماڈلز جیسے Redmi Note 13 Pro+ (5G)، Redmi Note 14 Pro+ (5G)، Xiaomi 13T سیریز، POCO X6 Pro 5G وغیرہ بھی زونگ کی فہرست میں ہیں۔

Samsung کے Galaxy سیریز کے ماڈلز جیسے Galaxy A56 5G، A55 5G، A34 5G، A25 5G، S24 Ultra، A54 5G، S21 Ultra 5G، Note20 Ultra 5G، S22، S23 FE، Galaxy Z Fold4، Z Fold7، Flip5، Flip3 5G اور دیگر بھی زونگ پر 5جی سپورٹ کرتے ہیں۔

صارفین ڈیوائس کی 5جی مطابقت چیک کرنے کے لیے ڈیوائس سیٹنگز یا مینوفیکچرر کی آفیشل تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ جاز اور زونگ دونوں نے 5جی سائٹس کا فعال rollout شروع کردیا ہے اور ملک بھر میں 300 سے زائد 5جی سائٹس فعال ہو چکی ہیں۔ جاز نے 180 جبکہ زونگ نے 150 سائٹس آن لائن کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5جی اسپیکٹرم کے لیے الگ نیلامی کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ اس سے پہلے دونوں علاقوں میں 5جی سروس کے ٹرائلز شروع کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 5 جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا یہ نیا میدان پاکستان کے لیے کونسے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائے گا۔

پاکستان میں 5جی کا آغاز ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہے جو تیز انٹرنیٹ، بہتر اسٹریمنگ، گیمنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کو عام کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp