ایک شخص کے لیے آئین کو ری رائٹ کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز شریف

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں لیکن اس کے لیے آئین کو ری رائٹ کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ ریاست کا اہم ستون ہے اپنا قبلہ درست کرے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ان کے بھائی کی وفات کی تعزیت کرنے ان کی رہائشگاہ پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین چار سال میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

’مکافات عمل ہے کس طرح نوازشریف، شہباز، مریم نواز، خواجہ سعد اور حافظ نعمان کو جیلوں میں ڈالا گیا۔‘

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کے 60 ارب روپے کا غبن کیا اور جو پاکستان دشمن نہ کرسکے وہ بھی انہوں نے کردیا اب جب احتساب کی باری آئی ہے تو جھوٹ کا چورن بیچا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات کی پیشکش کررہے ہیں اس وقت ہم نے انکو کہا کہ مذاکرات کرتے ہیں تو یہ نعرے لگاتے تھے۔ یہ تو مکافات عمل ہے کیونکہ مذاکرات تو ہونے نہیں البتہ انکو اب قانون کا سامنا ضرورکرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں

قائد ن لیگ کی واپسی سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کااپنا ملک ہے، جب پارٹی چاہے گی تو وہ آئیں گے اور وطن واپس آکر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اوپر تو جھوٹے کیس بنائے گئے اللہ کا شکر ہے باعزت بری ہو چکے ہیں، اب مسٹر کلین کا کیا ہوگا جسکی کرپشن کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp