وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث روایتی شپنگ روٹس متاثر ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں گوادر بندرگاہ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے یہ بات گوادر پورٹ پر نئے جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
تقریب میں بتایا گیا کہ اس جہاز نے 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو کو کامیابی سے ہینڈل کیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ خطے میں کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے اور عالمی شپنگ لائنز اب محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کی جانب راغب ہو رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کے لیے گوادر میں مفت اسٹوریج کی سہولت بھی دستیاب ہے۔














