تیل کی فراہمی کے تنازع پر بنگلہ دیش میں ٹرک ڈرائیور نے فلنگ اسٹیشن منیجر کو کچل کر قتل کر دیا

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ضلع نارائل میں تیل کی فراہمی کے تنازع پر ایک ٹرک ڈرائیور نے مبینہ طور پر فلنگ اسٹیشن کے منیجر کو ٹرک تلے کچل کر قتل کر دیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ نے علاقے میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور احتجاجاً تمام فلنگ اسٹیشنز نے ایندھن کی فراہمی معطل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک حادثات کی روک تھام ، بنگلہ دیش نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جی پی ایس ٹریکنگ لازمی کرنے کا فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ریپڈ ایکشن بٹالین (RAB-6) نے ملزم سجات علی کو ضلع جیسور کے علاقے باگھارپارہ سے اتوار کے روز گرفتار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے شام تقریباً 4 بجے حراست میں لیا گیا۔

RAB-6 کے کمپنی کمانڈر میجر اے ٹی ایم فضل ربی نے تصدیق کی کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مقتول کی شناخت نہید سردار کے نام سے ہوئی ہے جو تنویر فلنگ اسٹیشن، نارائل کے منیجر تھے۔

تحقیقات کے مطابق واقعہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب ملزم اپنے ٹرک میں ایندھن بھرانے کے لیے اسٹیشن پہنچا، تاہم دیگر گاڑیوں کو پہلے سروس دینے پر وہ مشتعل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم کئی گھنٹوں تک باہر انتظار کرتا رہا اور مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:یونان جانے کی کوشش میں 18 بنگلہ دیشی تارکین وطن ہلاک

پولیس کے مطابق رات تقریباً 2 بجے جب منیجر ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہے تھے تو ملزم نے ٹرک ان پر چڑھا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا اور بیناپول میں ٹرک چھپا کر اپنے سسرال میں روپوش ہو گیا، جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب اس واقعے کے خلاف نارائل میں فلنگ اسٹیشنز نے بطور احتجاج ایندھن کی فروخت بند کر دی ہے اور مقتول کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی