اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بارش کے دوران احتیاطی تدابیر جاری، شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بارش کے پیش نظر شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے محتاط ڈرائیونگ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی آئی جی پی روڈ پر ہیوی ٹریفک کے خلاف کارروائیاں

ترجمان کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا ڈرائیورز کو چاہیے کہ وہ رفتار کم رکھیں اور تیز بارش کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی اور موٹرسائیکل سوار اپنی لین کی پابندی کریں اور دوران سفر سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں۔ موٹرسائیکل سواروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتہائی بائیں لین میں آہستہ رفتار کے ساتھ سفر کریں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی، جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘