بہنوں کے ہوتے ہوئے عمران خان جیل سے باہر نہیں آ سکتے، شیر افضل مروت

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی بہنوں کی وجہ سے جیل سے باہر نہیں آ سکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بھائی عطا کیے تھے جبکہ عمران خان کو بہنیں نصیب ہوئی ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکتے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈ پور کو ہٹانے کیلئے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں۔ اب ایسے بندے کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے جو پرائمری اسکول نہیں چلا سکتا۔ موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بنا سکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کس وزیراعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتے ہیں موجودہ وزیراعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp