سعودی عرب میں ایک ملین ہیکٹر بنجر زمین کی بحالی، اقوام متحدہ کی تعریف

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوامِ متحدہ نے سعودی عرب کی جانب سے ایک ملین ہیکٹر بنجر زمین کی بحالی کے اہم ماحولیاتی سنگِ میل کو سراہتے ہوئے اسے عالمی سطح پر ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کامیابی عالمی ماحولیاتی اہداف کے عین مطابق قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پانی کے عالمی مسائل میں قیادت، اہم کردار کی عکاس

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یواین کنونشن ٹو کمبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن کی ایگزیکٹو سیکریٹری یاسمین فواد نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے مربوط حکمتِ عملی اور واضح عزم کے ذریعے عملی میدان میں نمایاں تبدیلی دکھائی ہے۔

ان کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مشکل ترین ماحولیاتی حالات میں بھی زمین کی بحالی ممکن ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کی قیادت کو مشرقِ وسطیٰ گرین انیشی ایٹو اور گلوبل لینڈ انیشی ایٹو جیسے عالمی منصوبوں میں فعال کردار ادا کرنے پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت نے نہ صرف عالمی سطح پر ماحولیاتی اہداف کے لیے عزم کو مضبوط کیا بلکہ اجتماعی اقدامات کو بھی فروغ دیا ہے۔

یاسمین فواد کے مطابق بنجر زمین کی بحالی صرف ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کا اہم سنگِ میل بھی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی وادی الحمضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

’اس طرح کے اقدامات سے خوراک کی فراہمی بہتر ہوتی ہے، مقامی معیشت کو سہارا ملتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں معیارِ زندگی میں بہتری آتی ہے۔‘

فواد نے کہا کہ ایک ملین ہیکٹر زمین کی بحالی محض ایک عدد نہیں بلکہ ایک مضبوط پیغام ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا کو تیزی سے بڑھتی زمین کی خرابی اور خشک سالی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے حکومت، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے درمیان مضبوط شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جبکہ کثیرالجہتی تعاون کو بامعنی تبدیلی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اصلاحات رنگ لے آئیں، سعودی عرب کی خوشی کے عالمی انڈیکس میں نمایاں ترقی

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سعودی عرب نے قدرتی حل، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر پالیسی سازی کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی بحالی کا ایک عالمی ماڈل پیش کیا ہے۔

’یہ تمام اقدامات سعودی گرین انیشی ایٹو کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینا اور وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانا ہے۔‘

 یاسمین فواد نے کہا کہ یہ کامیابی ایک طویل سفر کا اہم مرحلہ ہے جس کے لیے مسلسل عزم، تیز رفتار اقدامات اور وسیع تر شراکت داری کی ضرورت ہے، جبکہ زمین کی بحالی دراصل انسانیت، استحکام اور ایک پائیدار و خوشحال مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟