وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یورپی کونسل میں ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ یورپی کونسل کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہاکہ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا، جنہیں یورپی رہنما نے سراہتے ہوئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی، جس میں جی ایس پی پلس کی اہمیت اور اپریل کے آخر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان یورپی یونین تجارتی فورم کا بھی ذکر کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp