ایران امریکا تنازع: پاکستان کی ثالثی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چین

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین صورتحال میں بہتری لانے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج چین روانہ ہوں گے، خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دورہ انتہائی اہم

انہوں نے کہا، ’ہم کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور ثالثی کے کردار کو جاری رکھنے میں اس کی حمایت کرتے ہیں۔

چین کے اس بیان کو خطے میں سفارتی کوششوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پاکستان حالیہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ ادا کرنا چاہیے یا عدالت جانا چاہیے؟‘، صارفین کرکٹر کے حق میں بول اٹھے

سنگاپور میں بزرگ بھی اسمارٹ فون کے عادی، خاندانی روابط متاثر ہونے لگے

اسلام آباد پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، اتاترک ایونیو پر ڈائیورشن نافذ

طائف کا گلاب عالمی منڈی میں مقبول، سعودی معیشت کو تقویت کا ایک اور ذریعہ مل گیا

گل پلازا کمیشن کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس، قانونی وضاحت طلب کرلی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

مشرق وسطٰی کشیدگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

کالم / تجزیہ

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا

پاکستان میں بھارت کا اصل ہدف کیا ہے؟