سنگاپور میں بزرگ بھی اسمارٹ فون کے عادی، خاندانی روابط متاثر ہونے لگے

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنگاپور میں بزرگ افراد میں اسمارٹ فون کے بڑھتے ہوئے استعمال نے نئی سماجی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں متعدد خاندان اپنے والدین اور بزرگوں کی بدلتی طرزِ زندگی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

32 سالہ ہلڈا کے مطابق ان کے 77 سالہ والد اکثر کھانے کی میز پر بیٹھے ہوئے اسمارٹ فون استعمال کرتے کرتے سو جاتے ہیں، جبکہ ان کے سامنے مختصر ویڈیوز مسلسل چلتی رہتی ہیں۔ یہ ویڈیوز عموماً فیس بک ریلز اور ٹک ٹاک پر مشتمل ہوتی ہیں، جن میں مزاحیہ کلپس سے لے کر فلمی مناظر تک شامل ہوتے ہیں۔

ہلڈا کا کہنا ہے کہ ان کے والد زیادہ تر وقت گھر میں اکیلے گزارتے ہیں اور اسمارٹ فون میں مصروف رہتے ہیں۔ خاندانی تقریبات اور کھانے کے دوران بھی ان کی توجہ فون پر مرکوز رہتی ہے، جس سے باہمی روابط متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بچپن سے سوشل میڈیا کی لت میں مبتلا خاتون نے گوگل اور میٹا کے خلاف مقدمہ جیت لیا

یہ مسئلہ اب صرف ایک خاندان تک محدود نہیں رہا بلکہ سنگاپور کے مختلف گھروں سے اسی نوعیت کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی صارفین اپنے بزرگ والدین کے بڑھتے اسکرین ٹائم اور سماجی تنہائی پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال عموماً نوجوانوں سے جوڑا جاتا تھا، تاہم اب بزرگ افراد میں بھی اس کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ 2020 میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 75 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں اسمارٹ فون کے استعمال کی شرح 2019 کے 41 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 60 فیصد ہو گئی۔ اس میں کورونا وبا نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

مزید برآں 2023 تک تقریباً 89 فیصد بزرگ شہریوں کے پاس اسمارٹ فون موجود تھا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی ان کی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنتی جا رہی ہے۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگرچہ اسمارٹ فون بزرگ افراد کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے، تاہم اس کا حد سے زیادہ استعمال ذہنی صحت اور سماجی تعلقات پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے، جس کے لیے متوازن استعمال ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی لازوال ہے، 24 کروڑ پاکستانی چین کو اپنا سب سے قابلِ اعتماد دوست سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

تدفین کے بعد ’مُردے‘ کی اچانک گھر واپسی، گاؤں میں خوف اور خوشی کی لہر

سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ لائیو اسٹاک کا بڑا مرکز بن گیا، غذائی تحفظ کے مشن میں اہم پیشرفت

بھارت اور اسرائیل کو پاکستان کی اسٹریٹجیک کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں، ایکس سروس مین سوسائٹی

بھارت نے سلال ڈیم کھول دیا، دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

ویڈیو

پاک چین دوستی لازوال ہے، 24 کروڑ پاکستانی چین کو اپنا سب سے قابلِ اعتماد دوست سمجھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟