ٹرمپ کے امن مذاکرات پر بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی کی طنزیہ ویڈیو وائرل

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی ووڈ اداکار بومن ایرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ امن مذاکرات پر طنزیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران پیدا ہونے والے ایل پی جی بحران پر بھی تبصرہ کیا۔

ویڈیو میں بومن ایرانی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ بات وائرل ہو رہی ہے کہ مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانیوں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اور تین لوگوں کو بلایا گیا ہے جن میں اسمتری جی، ارونا ایرانی جی، اور میں بومن ایرانی شامل ہوں اور میں امن کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Boman Irani (@boman_irani)

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے صرف ایک مسئلہ ہے میں واشنگٹن نہیں جاؤں گا۔ بہتر ہوگا کہ ٹرمپ صاحب اور ان کا وفد دادر پارسی کالونی آئیں۔ ہم انہیں مختلف کھانے پیش کریں گے۔ لیکن اگر وہ ایک بڑا گیس سلنڈر ساتھ لے آئیں تو ہماری زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔

بومن ایرانی نے حالیہ صورتحال پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس ویڈیو پر شوبز شخصیات نے بھی ردعمل دیتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ ادا کرنا چاہیے یا عدالت جانا چاہیے؟‘، صارفین کرکٹر کے حق میں بول اٹھے

سنگاپور میں بزرگ بھی اسمارٹ فون کے عادی، خاندانی روابط متاثر ہونے لگے

اسلام آباد پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، اتاترک ایونیو پر ڈائیورشن نافذ

طائف کا گلاب عالمی منڈی میں مقبول، سعودی معیشت کو تقویت کا ایک اور ذریعہ مل گیا

گل پلازا کمیشن کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس، قانونی وضاحت طلب کرلی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

مشرق وسطٰی کشیدگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

کالم / تجزیہ

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا

پاکستان میں بھارت کا اصل ہدف کیا ہے؟