امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس میں علما کرام کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ اشرفی نے پاکستان کی قیادت کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ملک عالمی امن میں بھرپور حصہ لے رہا ہے اور آج پاکستان کا پرچم عزت و وقار کی علامت بن چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر بھی امن کے اقدامات میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران نے بھی پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

حافظ اشرفی نے کہاکہ اسرائیل عرب ممالک کو جنگ میں دھکیلنے کی سازش کررہا ہے، مگر پاکستان نے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ناکام بنا دیا ہے۔

انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی محنت کو سراہا اور کہاکہ ملک میں وحدت و یکجہتی قائم رکھنا علما کرام کی ذمہ داری ہے۔

حافظ اشرفی نے صہیونیت کے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایران پر حملوں کے بعد سے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا نہیں کی جا سکی۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور یہ اب قابل قبول نہیں کہ لاشیں اٹھائی جائیں اور مذاکرات بھی جاری رہیں۔

انہوں نے ملا ہیبت اللہ سے واضح حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیاکہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں